• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور :چونگی امر سدھ کے مکین،طلبا ناقص سیوریج کیخلاف سراپا احتجاج

Lahore Students Protest Against Poor Sewerage
لاہورکےعلاقےچونگی امرسدھو کےمکین اور اسکول کے بچے سیوریج کے گندے پانی اور پینے کےصاف پانی کی عدم دستیابی کےخلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

مظاہرین نےنعرےبازی کرتے ہوئےگندے ماحول سےنجات اور صاف پانی کی فراہمی کامطالبہ کیا،تاہم پولیس نےمظاہرین کو احتجاج سے روک دیا۔

لاہورمیں فیروزپور روڈ کی آبادی چونگی امرسدھو میں یونیفارمز میں ملبوس مقامی اسکول کےکم سن بچےبھی کتابیں اور بستے اٹھائے نعرےبازی کرتے رہے،بچےسڑک اور فٹ پاتھ پرہی بستےاور کتابیں رکھ کر بیٹھ گئے۔

مظاہرین کاکہناتھاکہ 2ماہ سےسیوریج کا گنداپانی گلیوں میں موجود ہے، پینےکوصاف پانی دستیاب نہیں، اس پانی سےوضوکربھی لیں تومسجد تک پہنچنامشکل ہوتا ہے، ڈینگی مچھر بیماریاں پھیلارہاہے۔

انہوں نےوزیراعلیٰ پنجاب سےمطالبہ کیاکہ صورتحال کا تدارک کیاجائے،احتجاج کےدوران پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی، جس نےمظاہرین کو منتشر کر دیا،مظاہرین نےالزام عائدکیاکہ پولیس نے احتجاج ختم نہ کرنے پر مقدمہ درج کرنےکی دھمکی دی ہے۔
تازہ ترین