• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں جو کہا اچھا لگا ،والد برہان وانی

Pm Says Best In The Un Father Burhani Wani
برہان وانی کے والد مظفر وانی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں جو کہا اچھا لگا ، برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کو نیا جذبہ دیا ، یہ کہنا غلط ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے حملہ آور آتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھگت سنگھ کو برطانوی دہشت گرد کہتے تھے لیکن بھارت اسے ہیرو مانتا تھا، کشمیر کا مسئلہ حل ہونے کے بعد برہان وانی کو بھی ہیرو قرار دیا جائے گا ۔

برہان وانی کے والد نے وزیراعظم نواز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے اقوام متحدہ میں جو کہا وہ پسند آیا ۔مظفر وانی نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے ۔

مظفر وانی نے سوال کیا کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں سرحد پار سے حملہ آور آتے بھی ہیں تو بھارتی فوج کیا کر رہی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ برہان سے پہلے میرے بڑے بیٹے کو بھارتی فورسز نے ہلاک کیا ۔
تازہ ترین