• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک نہیں سرحد پار شیلنگ کی ہے،ملیحہ لودھی

India Do Cross Border Shelling Instead Of Surgical Strike Says Maleeha Lodhi
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی ہے۔بھارت کی جانب سے سرحدپارشیلنگ کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب نے ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتاہے۔ ہم نے دراندازی کرنے والے ایک بھارتی فوجی کو بھی پکڑا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ 2پڑوسی ایٹمی ریاستوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ اور مذاکرات سے مسائل حل کرنے چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سینئر اہلکاروں سے ملاقات کرکے صورتحال سے آگاہ کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو کسی بھی جارحیت سے باز رکھے۔ بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
تازہ ترین