• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے فی یونٹ بجلی 2روپے 56پیسے سستی کردی

Power Was Cheap By Nepra
نیپرا نے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2روپے 56پیسے سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا ۔

اسلام آباد میں نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کی ، جس میں اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی 2روپے 50پیسے سستی کرنے کی تجویز تھی۔

تاہم نیپرا نے نندی پور پاور پلانٹ سے مہنگی بجلی بنانے اور کوئٹہ کے ایک غیر لائسنس یافتہ پاور پلانٹ کی بجلی کی منظوری نہ دیکر فی یونٹ بجلی 2روپے 56پیسے سستی کر دی ۔

جس کا مجموعی ریلیف 26ارب روپے بنتا ہے، تاہم ای سی سی کے فیصلے کے تناظر میں یہ سارا ریلیف صارفین کو منتقل نہیں ہو گا ، کیونکہ ماہانہ 300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے یہ سہولت ختم کر دی گئی ہے ۔
تازہ ترین