• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصفہ اور بختاورکی کراچی کے علاقے لیاری آمد

Asifa And Bakhtawar Bhutto Reach In Lyari
پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری ،اپنی بہن بختاوربھٹو اور خالہ صنم بھٹو کے ساتھ کراچی کے علاقے لیاری پہنچیں جہاں اہل علاقہ نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی دونوں بیٹیوں بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو نے لیاری میں سندھ کلین کے نام سے صفائی مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر ان کی خالہ صنم بھٹو اور نادیہ گبول ان کے ہمراہ موجود تھیں، صفائی مہم مختلف مراحل میں جاری رہے گی۔

اس دوران لیاری میں گاربیج ڈرم بھی مختلف مقامات پر رکھے گئے، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کی آمد سے قبل لیاری کے مختلف حصوں میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری رہا جبکہ کچرے کے ڈھیر بھی اٹھا دئیے گئے۔

صفائی مہم کے آغاز کے موقع پر آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو نے لیاری کی مختلف گلیوں کا دورہ بھی کیا۔
تازہ ترین