• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان و بھارت سیز فائر معاہدے پر عمل کریں، فاروق عبداللہ

Pakistan And India Should Act On Ceasefire Pact Farooq Abdullah
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے پاکستان اور بھارت سے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی اپیل کی ہے۔

ایک بیان میں فاروق عبداللہ نے لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام اور تعاون کی خاطر پاکستان اور بھارت کشیدگی ختم کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ رہنے والے افراد اس طرح کی کشیدگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، ماضی میں بھی محاذ آرائی کے نتائج دونوں ملکوں کے لیے اچھے نہیں نکلے۔
تازہ ترین