• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیرشرجیل میمن سمیت 11 افراد کےخلاف ریفرنس

Reference Against 11 People Including Sherjeel Memon
کراچی کی احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت 11 افراد کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا، ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرلیا گیا ہے ۔ملزمان پر 5ارب 76 کروڑ روپے 65 لاکھ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے ۔

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت نمبر 4میں ہوگی ۔ دیگرملزمان میں ذوالفقار علی شلوانی،انیتا بلوچ ،منصور احمد راجپوت،محمد یوسف کابورو،سارنگ لطیف چانڈیو،الطاف حسین میمن،انعام اکبر،ریاض منیر،فضل محمود،محمد حنیف ،عاصم، مسعود ہاشمی، گلزار علی،سلیمان منصور عمر اور سید نوید بھی ملزمان میں شامل ہیں ۔

6ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کررکھی ہے۔ نیب کاکہناہے کہ شرجیل میمن سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔
تازہ ترین