• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان نے ہلمند خودکش حملے کی ڈرون فوٹیج جاری کردی

Taliban Releases Drone Fotage
طالبان نے ہلمند صوبے میں پولیس بیس پر کیے گئے خودکش حملے کی ڈرون فوٹیج جاری کردی، تین اکتوبر کو ہونے والے اس خودکش حملے میں پولیس سربراہ سمیت متعدد اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

آن لائن جاری ہونے والی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ خودکش بمبار گاڑی میں بیٹھتا ہے، یہ گاڑیاں امریکا کی جانب سے افغان فورسز کو دی گئی ہیں۔

گاڑی اپنے ہدف کی طرف روانہ ہوتی ہے اور بنا کسی دشواری کے پولیس بیس تک پہنچ جاتی ہے جہاں خودکش بمبار دھماکا کردیتا ہے، کسی ذمہ دار ذرائع سے فوٹیج کی تصدیق نہیں کی گئی۔
تازہ ترین