• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2اہلکار جاں بحق

Gwadar Unknown Persons Opened Fire Killing 2 Officers
بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے میں فائرنگ سے 2کوسٹ گارڈ اہلکار جاں بحق، جبکہ 2راہگیر زخمی ہوگئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق گوادر کی تحصیل جیوانی میں کوسٹ گارڈ کے 2اہلکار نائیک محمد اور سپاہی اشتیاق بازار میں واقع ایک دکان میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک 2موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔

نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر اور دکاندار بھی زخمی ہوگئے، تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔ وزیر اعلی بلوچستان نے جیوانی میں فائرنگ واقعہ کی مذمت کی۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انتطامیہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تازہ ترین