• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ ادوسے نوجوان ،لکی مروت سے دو خواتین کی لاشیں برآمد

Two Bodies Of Women Recovered From Kot Addu Lucky Marwat
مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادوسے 28سالہ نوجوان جبکہ لکی مروت کے علاقے نار آزاد کے قریب سے دو خواتین کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق کوٹ ادومیں چوک سرور شہید میں قبرستان کے قریب سےایک نامعلوم 28 سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹ ادو منتقل کردی ، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ادھر ضلع لکی مروت میں تھانہ غوری والا کی حدود نار آزاد میں نہر کنارے دوخواتین کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں ،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بنوں منتقل کردیا گیا،دونوں واقعات میں قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
تازہ ترین