• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد :مکان سے اسلحہ برآمد،ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Recovered Weapons From House Suspects Remanded Police In Hyderabad
حیدر آباد میں ایم کیو ایم لندن کے گرفتار کارکنوں کی نشاندہی پر ایک مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا، عدالت نے ملزمان کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس حوالے کردیا۔

حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ کے قریب پولیس اوررینجرز نے کارروائی کر کے ایک مکان اسلحہ برآمد کرلیا، اسلحہ زیرزمین چھپایا گیا تھا، کارروائی میں چارہینڈ گرنیڈ، دوکلاشنکوف، دوجی تھری رائفلز اور دوہزار سے زائد گولیاں ملی ہیں۔

اسلحہ ایم کیوایم لندن کے گرفتاررکن مومن خان، انتخاب عالم، راحیل عالم، عمران اورتسلیم کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا۔

پانچوں ملزمان کے خلاف دھماکاخیز مواد اور ناجائز اسلحہ رکھنے کامقدمہ درج کرلیاگیا ہے، ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو 14دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تازہ ترین