• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز اور شہباز نے خدمت کی سیاست کی، میں انہی کی ایکسٹینشن ہوں، وزیراعلی پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خود کو نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کی ایکسٹینشن قرار دیا ہے۔

فیلڈ اسپتال اور ایمبولینس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نےخدمت کی سیاست کی اور وہ انہی دونوں کی ایکسٹینشن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے سیدھےکاموں کو گزشتہ 5 سال میں الٹا کردیا گیا تھا۔ اب وہ پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کر روشن دور میں داخل کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کنٹینر اور گاڑیاں صرف احتجاج کےلیے نہیں بلکہ علاج کے لیے بھی استعمال ہوسکتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید