• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Lahor Mochi Gate Blast And House Collapse Case Registered
سی ٹی ڈی نے لاہور کے علاقے اندرون موچی گیٹ میں دھماکے کے بعد4 مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ چھتیں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 16زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق اندرون موچی گیٹ میں دھماکے کے بعد مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعہ کی ابتدائی تفتیش کے بعد سی ٹی ڈی نے دھماکہ خیز مواد اور ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ چھتیں گرنے کے بعد ملبے سے 8دستی بموں کے خول ملے تھے، جس پر سی ٹی ڈی نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ دھماکے سے مکانات کی چھتیں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، جبکہ 5خواتین سمیت 16افراد زخمی ہوئے تھے۔
تازہ ترین