• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے پاکستان آنے والے راستے کھلے ہیں:پوجا بھٹ

India To Pakistan Routes Are Opened Pooja Bhatt
بھارتی اداکارہ و ہدایتکارہ پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ بھارت سے پاکستان آنے والے راستے کھلے ہوئے ہیں۔

قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 275 سے ممبئی سے کراچی پہنچنے والی بھارتی اداکارہ و ہدایتکارہ کا کراچی ایئرپورٹ پر ’جیو نیوز‘ سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت سے پاکستان پروازیں آرہی ہیں تو فنکار بھی آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آنے پر خوش ہیں جبکہ پہلے بھی کئی بار پاکستان آچکی ہیں، واضح رہے کہ وہ نجی دورے پر پاکستان آئی ہیں۔
تازہ ترین