• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Google Vs Snap Chat Glasses
اسنیپ چیٹ اب صرف ایک ایپ نہیں رہی بلکہ اس ایپ نے اب ویڈیوز ریکارڈ کرنے والے چشمے بھی متعارف کرادئیے ہیں ۔چین میں یہ اسنیپ چیٹ گلاسز تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں اور اس کی فروخت میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ جدید گلاسز ٹیکنالوجی کے لحاظ سے گوگل گلاسز سے زیادہ بہتر ہیں جن کی قیمت اندازے کے مطابق تقریباً 129 ڈالرز ہے۔ یہ گلاسز 3 رنگوں پر مشتمل ہیں جنہیں حال ہی میں فروخت کے لئے پیش کیاگیا ہے۔

اس چشمے کی مدد سے 10 سیکنڈز کی سرکلر ویڈیو 115 ڈگری اینگل لینس کی مدد سے بنائی جاسکتی ہے اوراس کے شیشے خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں تاکہ انسانی آنکھ چیزوں کو زیادہ قریب سے دیکھ سکے۔

صارفین اس چشمے کے فریم کے سائیڈ میں کِلک کرکے ویڈیو ریکارڈ کرسکیں گے جبکہ ریکارڈ ہونے والی ویڈیو خودکار طور پر اسنیپ چیٹ ایپ کے میموریز سیکشن میں چلی جائے گی جہاں سے آپ اسے شیئر کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین