امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت آئین کی بالادستی کی ضرورت ہے۔
گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہے، ملک میں جمہوریت کو قتل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں بھی اسٹیبلشمنٹ کے گملوں میں پروان چڑھی ہیں، وہ آکر اعتراف کریں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام لگاتی ہیں لیکن ملک کےلیے کچھ نہیں کرتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی لوٹ مار اور قبضہ مافیا پر چلنے والی پارٹی ہے جبکہ ایم کیو ایم نے ملک میں نوجوانوں کو اسلحہ پکڑایا۔
حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ایم کیو ایم کو اپنے ساتھ ملالیا، ہم فارم 47 پر بننے والی نہ وفاق کی اور نہ صوبوں کی حکومت کو مانتے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ انصاف قائم کریں، میں شہباز شریف سے پوچھتا ہوں تم غریبوں کےلیے کچھ کیوں نہیں کرتے؟
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہباز شریف تم نے کسانوں کے ساتھ دھوکا کیا، کسانوں سے گندم کی خریداری نہیں کی۔