• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ: خاتون و بچے کے قتل کا الزام، بھائی گرفتار

Nowshera Accused Of Killing A Woman And Child Brother Arrested
نوشہرہ میں پولیس نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر خاتون اور 5سالہ بچے کے قتل کے الزام میں بھائی کو حراست میں لے لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کے بھائی شیر باز کو غیرت کے نام پر قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

اس کے خلاف ورثاء نے لاشوں کے ہمراہ جی روڈ پر مظاہرہ کیا اور شیر باز کو چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ازاخیل تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کردیا ہے۔

اس کے بعد واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔ پیرپیائی بیلا جنگل سے خاتون اور پانچ سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی تھی۔
تازہ ترین