• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت بات چیت کا سلسلہ بند رکھنا چاہتا ہے، خواجہ آصف

India Wants To Stop Talking Asif
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی کوشش ہے کہ کشیدگی برقرار رہے، وہ بات چیت کا سلسلہ بند رکھنا چاہتا ہے ۔

انہوں نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو اسے ایسا جواب ملے گا کہ اصلی تو کیا جعلی کا بھی خواب نہیں دیکھے گا ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے،افغانستان میں 16 ممالک کی افواج کامیابی کے قریب بھی نہیں پہنچیں۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو پاکستان نے کامیابی سے ختم کردیا ہے۔
تازہ ترین