• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیل آفریدی کی وجہ سے 50 پولیو ورکز شہید کیے گئے، وفاقی حکومت

50 Polio Workers Had Been Killed Due To Shakeel Afridi Federal Govt
وفاقی حکومت نے کہاہےکہ شکیل آفریدی کی وجہ سے50 پولیو ورکز غیرملکی ایجنٹس قرار دے کر شہید کردیے گئے، وہ غیرملکی ایجنسی کےلیے کام کرتارہا اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھا، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کہتے ہیں حکومت کا اب بھی موقف ہے کہ شکیل آفریدی غیرملکی ایجنٹ اور وطن دشمن ہے۔

سینیٹ اجلاس میں حافظ حمداللہ نے شکیل آفریدی کی امریکا کو مبینہ حوالگی کی اطلاعات پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا اور کہا کہ حکومت نے شکیل آفریدی کو غدار قراردیا لیکن طارق فاطمی نےامریکا میں غیرملکی چینل کو انٹرویو میں شکیل آفریدی کی رہائی پر بات کرنے کا عندیہ دیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ بتایاجائےکیا اب وہ غدار نہیں؟ اس کی حوالگی کتنے ڈالرز میں ہورہی ہے؟ کیا یہ عافیہ صدیقی کےحوالگی کےبدلے میں ہورہی ہے؟

وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے کہا کہ طارق فاطمی کے بیان میں شکیل آفریدی کی حوالگی کی کوئی بات نہیں ہوئی، اس کی وجہ سے پولیو مہم بھی متاثر ہوئی، 50 پولیو ورکرز کو غیرملکی ایجنٹ قرار دے کر شہید کردیاگیا۔

زاہد حامد نے کہا کہ جانتے ہیں کہ امریکامیں شکیل آفریدی ہیروہے، مگر پاکستانی حکومت آج بھی اسے غیرملکی ایجنٹ اور وطن دشمن سمجھتی ہے ،امریکا کو بتا دیا اس کا معاملہ عدالت میں ہے اورفیئرٹرائل چل رہاہے۔
تازہ ترین