• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’دی لوسٹ سٹی آف زی‘کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری

Film Lost City Of Z Trailer Released
حقیقی واقعات پر مبنی ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی بائیوگرافیکل ایکشن فلم ’دی لوسٹ سٹی آف زی‘کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارجیمز گرے کی یہ سنسنی خیز فلم امریکی جرنلسٹ ڈیوڈ گران کےناول سے ماخوذ ہے جس کی کہانی1920کی دہائی میں رونما ہونے والے ایسے واقعات کے گِرد گھوم رہی ہے جس میں پر اسرار تاریخی شہر کی کھوج لگاتے ہوئے ایمزون کے گھنے جنگلات میں برطانوی کرنل لاپتاہو جاتا ہے۔

اس کرنل کی تلاش کیلئے بعد ازاں ایک ٹیم روانہ کی جاتی ہے جو حیرت انگیزصورتحال کا سامنا کرتے ہوئے مشکل حالات سے دوچار ہو جاتے ہیں۔

معروف اداکار اور پروڈیوسر بریڈ پِٹ اور جیریمی کلینر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ اداکارچارلی ہن مین، رابرٹ پیٹنسن ، ٹام ہالینڈ، سیئنا مِلر اور ایڈورڈ ایشلے اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

حقیقی واقعات کے گرد گھومتی سنسنی سے بھرپور یہ ایکشن ایڈونچر فلم 21اپریل کو ایمزون اسٹوڈیوز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین