• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Donald Trump Angry On Media Reports
ڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں کتنے لوگ تھے اور کتنے نہیں،امریکی میڈیا میں نئی بحث نے طوفان کھڑا کردیا۔

دعوے ،دھمکیوں اور ہٹ دھرمی ،یہ امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں،جنہیں اگر کوئی آئنہ دکھائے تو برا مان جاتے ہیں۔

انہوں نے اپنی صدارتی تقریب میں شریک افراد کی تعداد 15لاکھ بتائی،ادھر ٹرمپ کے ترجمان ساڑھے 7لاکھ کی تعداد پر اٹکے ہوئے ہیں،لیکن برطانوی میڈیانےڈھائی لاکھ ٹکٹوں کے اجرا کی خبردیکر دونوں کابھانڈا پھوڑ دیا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ صدرارت سنبھالنے کےبعد سی آئی اے کےدفترپہنچے تو میڈیا پر خوب برسے اورکہا زمین پر سب سے بددیانت کوئی ہے تو وہ میڈیا والے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ایسا تاثردیتا ہے جیسے میری میڈیا سے جنگ ہو،میڈیا نے حلف برداری سے متعلق غلط اعدادوشمار پیش کیے ۔

یہی نہیں وائٹ ہاوس کے نئے ترجمان بھی پریس بریفنگ کے دوران اعدادوشمار کے معاملے میں قلابازیاں کھاتےنظرآئے۔شون اسپائسر نےجہاں اپنے صدر کےدعوے کو رد کیا وہیں شان اسپائسر کا بھانڈا برطانوی میڈیا نےیہ بتا کر پھوڑ دیا کہ نہ ٹرمپ کے15 لاکھ نہ اسپائسر کے سات لاکھ، تقریب حلف برداری کے لیے جاری ہونے والے ٹکٹوں کی کل تعداد ہی ڈھائی لاکھ تھی ۔
تازہ ترین