• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک:انڈیکس 50 ہزار پوائنٹس کی طرف گامزن

Pakistan Stock Exchange
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس 50 ہزار کی جانب پیش رفت جاری ہے، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس 49 ہزار 830 کی سطح پر پہنچ گیا ۔ 50 ہزار میں صرف 170 پوائنٹس باقی رہ گئے ۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 465پوائنٹس اضافے سے 49 ہزار 830کی سطح تک پہنچ گیا۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسٹیل کی مصنوعات کولڈ رول پر اینٹی ڈپمپنگ ڈیوٹی لگائی ہے جس کی وجہ سے اسٹیل کے شیئرز میں تیزی ہے اور ساتھ ہی چینی کنسورشیم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 40 فیصد شیئرز خریدنے کے بعد ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف سیکٹرز میں مزید سرمایہ کاری دیکھی جارہی ہے ۔
تازہ ترین