• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہورقلندرزکو فتح کیلئے146رنز کا ہدف

Islamabad United Set 146 Runs For Lahore Qalandars
پاکستان سپر لیگ ٹو کے 14ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو میچ میں فتح کیلئے 146رنز کا ہدف دیا ہے،اسلا م آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان 42اورڈیوان اسمتھ20رنز بنا کر نمایاں رہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کی دعوت پرمقررہ20اوورز میں8وکٹ کے نقصان پر145رنز بنائے جس میںشاداب خان نےسب سے زیادہ 42رنز،ڈیوان اسمتھ20،رفعت اللہ18،احمد بٹ17اور کپتان مصباح الحق16رنز بنا کر نمایاں رہے۔

لاہورقلندرز کی جانب سے عامر یامین نے3،یاسر شاہ2جبکہ سہیل تنویر اور سنیل نرائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان سپر لیگ ٹو میں دونوں ٹیمیں دوسری بار مد مقابل ہیں پہلے مقابلے میں لاہور قلندز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو6وکٹوں سے شکست دی تھی۔
تازہ ترین