• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ کچہری حملہ، 2مشکوک افراد کی تصاویر سامنے آگئیں

Charsadda Kachehri Attack Pics Of Two Suspects Revealed
چارسدہ میں حملے کے بعد دو مشکوک افراد کی تصاویر سامنے آگئیں، خیال کیا جارہا ہے کہ یہ دونوں مشکوک افراد کچہری تنگی پر خودکش حملے میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

سی سی ٹی وی سے لی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو مشکوک افراد چادر اوڑھے نادرا آفس کے سامنے پارکنگ سے صبح 11بج کر 28منٹ پر گزر رہے ہیں جبکہ حملہ 11بج کر 35منٹ پر کیا گیا،کچہری نادرا آفس سے چند گز کے فاصلے پر واقع ہے۔

ڈی پی او سہیل خالد کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ یہ دونوں مشکوک افراد ہی خودکش حملہ آور ہوسکتے ہیں۔

پولیس نے خودکش حملہ ناکام بنا کر دو حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ تیسرے حملہ آور نے خود کو اڑالیا تھا، جس سے 8افراد شہید ہوئے تھے۔
تازہ ترین