• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sirajul Haq Visits Sehwan
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سہون کا دورہ کیا ہے جس کے دوران ان کا کہنا ہے کہ یہاں وی آئی پیز کی سیکیورٹی پر تو زیادہ توجہ دی جاتی ہے لیکن ایسے عوامی مقامات کا خیال نہیں رکھا جاتا جہاں ہر طرح کے لوگ آتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق سہون پہنچے اور لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی، انہوں نے درگاہ کے گدی نشین سید حسن علی شاہ سے ملاقات میں درگاہ پر ہونے والے حملے کی مذمت کی۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ محبت کا مرکز ہے جس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ دہشت گردی کے پے درپے واقعات کا ہونا اس بات کی علامت ہے کہ کہیں تو کوئی خامی ہے۔
تازہ ترین