• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھنز:17 سال التواء کے بعد مسجد کی تعمیر کا دوبارہ آغاز

Reconstruction Of The Mosque Starts After 17 Years Pending Athens
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں 17 سال کے التواء کے بعد مسجد کی تعمیر کا دوبارہ آغازکردیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ڈیڑھ سو برس میں یونان میں یہ پہلی مسجد ہے ،جس کی تعمیر کی جارہی ہے۔

ایتھنز میں 17 سال کے التوا کے بعد باقاعدہ طور پر پہلی مسجد کی تعمیر کا کام شروع ہوا ،اس سے پہلے نمازیوں کو باجماعت نماز دور افتادہ علاقے نیوز کوسموس میں ایک تہہ خانے میں قائم عارضی مسجد میںادا کرنی پڑتی تھی۔

اس علاقے میں 3 لاکھ مسلمان ہیں، ایتھنز میں ہزاروں مسلمان مہاجرین کا تعلق افغانستان، پاکستان اور مصر سے ہے اور انہوں نے نماز کی ادائیگی کے لئے تہہ خانوں اور عمارتوں میں عارضی مساجد قائم کررکھی ہیں۔
تازہ ترین