• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’گیٹ آئوٹ‘ نے ’لیگوبیٹ مین‘ سے باکس آفس کا راج چھین لیا

Hollywood Film Getout Superhit On Box Office
خوف اور تجسس سے بھر پور فلم ’گیٹ آؤٹ‘ آتے ہی چھا گئی، 3 ارب 20 کروڑ روپے کما کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ، جس نے آتے ہی 2 ہفتوں سے پہلے نمبر پر براجمان فلم لیگو بیٹ مین کو ٹاپ پوزیشن سے آئوٹ کردیا ہے۔

فلم گیٹ آئوٹ کی کہانی ایک ایسے سیاہ فام امریکی نوجوان کے بارے میں جو اپنی گرل فرینڈ کے فیملی سے ملاقات کے لیے اس کے گھر جاتا ہے ،جہاں اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس گھر میں کام کرنے والے بہت سے سیاہ فام ملازمین پراسرار طور پر غائب ہوچکے ہیں ۔

فلم نے صرف تین دنوں میں3 ارب 20 کروڑ روپے کما کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہےاور گزشتہ 3 ہفتوں سے پہلے نمبر پر رہنے والے فلم ’دی لیگو بیٹ مین‘ اس ہفتے دوسرے نمبر پر آگئی ۔

اس ہفتے فلم دی لیگوبیٹ مین کی آمدنی2 ارب10 کروڑ روپے رہی ،یہ فلم 2014ء میں ریلیز ہونے والی ’دی لیگو مووی‘کا سیکوئل ہے ،جس کی کہانی لیگو سے بنے سپر ہیرو بیٹ مین کے گرد گھومتی ہے،ہیرو کے سامنے Gotham City کو بچانے کا مشن ہے ،جہاں جوکرز کے روپ میں دشمن حملہ کردیتے ہیں اور پھر ایکشن سے بھرپور ہنگامہشروع ہوتا ہے ۔

لرزہ خیز مناظر سے بھرپور نئی مووی ’جان وِک چیپٹر ٹو‘ 95 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ،فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو جرائم کی دنیا کو خیرباد کہ چکا تھا مگرایسے حالات پیدا کردئیے جاتے ہیں کہ وہ دوبارہ جرائم کی دنیا کی جانب جانے لگتا ہے ۔
تازہ ترین