• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Italy Orange Festival
اٹلی میں ہونے والی انوکھی جنگ میں تیر چلے اور نہ ہی تلوار بلکہ کینو بن گئےاس جنگ کا ہتھیار،سالانہ جنگ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

اٹلی کے تاریخی شہر آئیوریا میں کینوؤں کی سالانہ جنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ایک دوسرے پر رس بھرے کینو خوب برسائے۔

کینو وں کی اس سالا نہ جنگ میںسیکڑوں ٹن کینو ؤں کے کئی ہزار کر یٹ استعما ل کئے گئے، اس منفر د میلے میں سر خ ،ہرے اور نارنجی رنگ کے کپڑے پہنے ٹیموں کی صو رت میں ہزاروں لو گ شریک ہو ئے جو کینوما ر مار کر ایک دو سرے پر بازی لے جانے کی کو ششوں میں مصروف نظر آئے۔

واضح رہے کہ اس میلے کا آغاز 1930ء میں ہوا تھا۔
تازہ ترین