• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 عمران خان جلد دورہ یورپ کا اعلان کریں گے

Imran Khan Europe Visits
 رضا چوہدری ..... پاکستان تحریک انصاف عمران خان جلد ہی یورپ میں کارکنان کے اجتماعات سے خطاب کریں ۔پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما یاسر قدیر نے جنگ کوبتایا کہ دورہ پاکستان کے موقع پرعمران خان ان سے ملاقات میں کہا کہ وہ جلد دورہ یورپ کا اعلان کریںگے۔

اس دورے میں وہ کارکنوں سے خطاب کے علاوہ میڈیا اور اورسیز پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

یاسر قدیر نے بتایا کہ یورپ میں ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے ان کا سیکرٹری او آئی سی سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے ۔جلد ہی یورپ بھر میں تنظیمی انتخابات شروع ہونے والے ہیں اس حوالے سے تمام چپٹرز کو ہدایات کر دی گئی ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ ممبرسازی کریں اور انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
تازہ ترین