• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورمیں پی ایس ایل فائنل:عمران خان مخالف، آفریدی حامی

Psl Final In Lahore Imran Khan Agains Afridi Faver
چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی مخالفت کر دی،انہوں نے کہا کہ لاہور میں فائنل کے خطرات بہت ہیں ، فائدہ کوئی نہیں، جبکہ بوم بوم آفریدی نے کہا کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ ہوگیا ہے تو اس کی حمایت کرنی چاہیے ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کے فائنل سے متعلق بیان دیا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی مجھ سےزیادہ کوئی نہیں چاہتا، لاہور میں پی ایس ایل فائنل کرانے میں بہت سےخطرات ہیں،خدا نخواستہ کچھ ہوگیاتوہم اگلی دہائی کیلئےانٹرنیشنل کرکٹ کوخدا حافظ کہہ دیںگے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کےگرد سیکورٹی حصارمیں کھیلےجانے والےمیچ سےملکی سکیورٹی پرحرف آئیگا۔

پشاور زلمی کے شاہد آفریدی کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے کی سب کو حمایت کرنا ہوگی،حکومت کے ساتھ ساتھ قوم پر بھی بڑی ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین