• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈینگی وائرس کے مزید 12 کیسز سامنے آگئے

12 More Cases Of Dengue Virus Appears In Karachi
کراچی میں ڈینگی وائرس کے مزید12کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 119ہو گئی ہے۔

ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق5سے 11 مارچ کے دوران کراچی میں ڈینگی وائر س کے 12 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے4افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جبکہ8مریضوں کو او پی ڈی میں لایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی میں1، ضلع وسطی میں2، ضلع جنوبی میں5،ضلع غربی میں2 اور ضلع کورنگی میں بھی 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی10ہفتوں میں صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد127ہوگئی ہے جن میں119مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ڈینگی وائر س سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے تھے درجنوں ہلاکتیں ہوئی تھیں لیکن اس کے باوجود حکومتی اداروں نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔
تازہ ترین