• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمانت میں توسیع:شرجیل میمن اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

Extended Warranty Sharjeel Memon In Court
پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن ضمانت میں توسیع کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوگئے ۔وہ دو دن قبل ہی دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

دوسری جانب شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت منسوخ کرانےکیلئےنیب لیگل ٹیم نےٹھوس شواہدجمع کرلئے ۔ نیب پراسیکیوٹرسردارمظفرعباسی کی سربراہی میں لیگل ٹیم عدالت میں دلائل دے گی ۔

قومی احتساب بیورو(نیب)ذرائع کے مطابق نیب لیگل ٹیم شرجیل میمن کی پہلےسےخارج ہونے والی حفاظتی ضمانت کوجوازبنائے گی اورانہیں ضمانت خارج کرکے نیب کی تحویل میں دئیےجانے کی استدعاکرے گی۔

واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن کو دورروز قبل دبئی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر نیب حکام نے گرفتار کرلیا تھا تاہم ضمانت کےکاغذات کی جانچ پڑتال اورتصدیق کے بعد انہیں رہاکردیا گیا تھا ۔
تازہ ترین