• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ: ٹرین اورکارکی ٹکر،ایس ایچ او، ڈرائیور جاں بحق

Road Accident Kills Driver And Sho
نوشہرہ میں ازا خیل کے قریب کار ٹرین کی زد میں آگئی ، حادثے میں ایس ایچ او اور ڈرائیور جاں بحق اور ایک انسپکٹر شدید زخمی ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق ازا خیل میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کا دورہ متوقع تھا جس کی سیکورٹی کے لیےایس ایچ او ازا خیل خادمین خان دیگر اہل کاروں کے ساتھ کار میں جارہے تھے کہ ان کی کار خوشحال خان ایکسپریس کی زد میں آگئی ۔

حادثے میں ایس ایچ او خادمین خان اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ انسپکٹراختر حسین شدید زخمی ہوگئے۔

ریلوے پولیس کے مطابق خوشحال ایکسپریس کراچی سے پشاور آرہی تھی۔ حادثہ ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا ۔
تازہ ترین