• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی کامیاب فوجی پریڈ پر قوم کو مبارکباد

Army Cheif Greets Nation On Successful Military Parade
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک سے فسادیوں کے خاتمے کے لیے قوم ثابت قدم رہے، پاکستان پرامن ملک اور دنیامیں نمایاں اہمیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یومِ پاکستان کی پریڈ میں شرکت پر چین، ترکی اور دیگر ملکوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کامیاب پریڈپرقوم کومبارکباد دیتے ہوئے سیکیورٹی کے اقدامات کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ نے یہ بھی کہا ہے کہ شہید اور غازی ہمارے ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
تازہ ترین