• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن حملہ :پولیس افسر کے خاندان کی مدد کیلئے مسلم کمیونٹی کی مہم

London Attackmuslim Community Campaign To Help Police Officer Family
لندن حملے میں مرنے والے پولیس افسر کے خاندان کی مدد کرنے کے عزم میں مسلم کمیونٹی نے آن لائن مہم کے دوران چند گھنٹوں میں 12ہزار پائونڈ جمع کرلئے ۔

لندن حملے میں مرنے والے پولیس افسر کے خاندان کی مدد کے لیے مسلم کمیونٹی میدان میں آگئی اور ایک آن لائن مہم کا آغاز کیا ہے ،جس کے تحت چند گھنٹوں میں ہزاروں پاؤنڈ جمع کرلیے گئے ہیں اور2لاکھ پاؤنڈ جمع کرنےکاہدف وقت سے پہلے پورا ہونے کا امکان ہے ۔

برطانوی میڈیاکے مطابق پارلیمنٹ پرحملہ کرنےوالےخالد مسعودکاپرانا نام ایڈرین ایلمس تھا،جس نے مبینہ طور پر جیل میں اسلام قبول کیا، خالد مسعود پہلے بھی مجرمانہ ریکارڈ کا حامل تھا ۔

برطانوی میڈیانےحملہ آور خالد مسعود کے زیراستعمال رہنےوالے فلیٹ اور آخری رات قیام کے ہوٹل کی تصاویر بھی جاری کی ہیں ۔
تازہ ترین