• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pro Rain And Floods Destroyed 800 Villages Killing 85 People
جنوبی امریکا کے ملک پرو میں رواں ماہ بارشوں کے بعد سیلاب نے شدید تباہی مچائی ،800 گاؤں تباہ جبکہ مختلف حادثات میں 85 افراد جان سے گئے۔

پرو کے علاقے Barbablanca میں تباہی کے آثار جابجا موجود ہیں ،سیلابی پانی نکلنے کے بعد عمارتیں ،گاڑیاں اور اہم املاک مٹی میں دھنسی ہوئی ہیں ،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی گھروں کے اندر تک داخل ہو گئی ہے ،جس کے باعث لوگ اپنے مکانات چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

دو ہفتوں تک ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے باعث پرو میں ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئیں اور کئی گاؤں کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔
تازہ ترین