مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ شہر میں 8 سال سے کچرا جمع ہورہا ہے،لوگ بیمار ہوکر مر رہے ہیں،کتے کے کاٹنے سے ہزاروں اموات ہوتی ہیں۔
میئر کراچی وسیم اختر نے مقامی ہوٹل میں ماحولیات کی عالمی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اختیارات پر وہ لوگ قابض ہیں جو شہر میں مینڈیٹ نہیں رکھتے،آٹھ سال میں ہمارے سارے محکمے تباہ ہوگئے ہیں،غلطیاں میری جماعت کی بھی ہیں۔
مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ سہون میں اسپتال ہوتا تو ااتنے لوگ نہ مرتے۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے سندھ بھر کے وائس چئیر مینز کو گاڑیاں بانٹیں ہم نے گاڑیوں کے بجائے فائر ٹینڈر لینے کا مطالبہ کیا لیکن ہماری بات نہیں مانی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائر بریگیڈ کی یہ حالت ہے کہ شہر میں ایک وقت میں دو جگہ آگ لگ جائے تو بجھا نہیں سکتے۔