اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کے گزشتہ رات کے دھرنے کے معاملے پر تھانہ صدر بیرونی نے 35 نامزد ملزمان سمیت 400 ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمہ انسداد دہشت گری ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا جس میں علیمہ خان، نورین نیازی، قاسم خان، سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ میں نامزد ہیں۔
اس کے علاوہ نعیم پنجوتھہ، تابش فاروق، طیبہ راجہ، نادیہ خٹک، ہارون، راجہ اسد عباس، ظفر گوندل اور شفقت عباس بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔
مقدمے میں علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
مقدمے میں ریاست پر حملے کی مجرمانہ سازش کی منصوبہ بندی کی دفعہ 120 بھی شامل ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق 14 ملزمان کو گزشتہ رات موقع سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان کو انسداد دہشت گری عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
ملزمان پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور پولیس پر حملوں کا بھی الزام ہے۔