• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منچلے سیلفی لیتے جمے ہوئے تالاب میں جا گرے

Selfies Amateur Fell In Frozen Pool
سیلفی لینے کا جنون آج کل ہر ایک کے سر پر سوار ہے اور سیلفی لیتے ہوئے اکثر افراد اپنی زندگی تک خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

امریکی منچلوں کو جم جانے والے تالاب پر کھڑے ہوکر سیلفی لینے کا شوق مہنگا پڑ گیا، یہ مناظر امریکی شہر نیویارک میں دیکھے گئے جہاں 7دوستوں کا ایک گروپ جمے ہوئے تالاب پر سیلفی لینے میں مصروف تھا کہ اچانک برف کی موٹی تہہ ٹوٹی اور تمام منچلے یخ بستہ تالاب کے اندر جا گرے۔

یوں منچلوں کو جہاں سیلفی لینے کا شوق مہنگا پڑ ا وہیں ٹھنڈے ٹھار پانی کامزہ بھی ملا ،تاہم وہاں موجود افراد نے جیسے ہی نوجوانوں کو گرتا دیکھا ریکسیو ادارے فوری ان کی مدد کو پہنچے جنہوں نے تمام افراد کو بحفاظت تالاب سے باہر نکالا۔
تازہ ترین