• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا دورہ مکمل ،قومی ہاکی ٹیم لاہور پہنچ گئی

National Hockey Team Reached Lahore
ورلڈ ہاکی لیگ کی تیاریوں کے لیے دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بعد قومی ہاکی ٹیم لاہور واپس پہنچ گئی، نیوزی لینڈ میں 5 میچوں کی سیریز قومی ہاکی ٹیم کے نام رہی جبکہ آسٹریلیا میں 4 میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو کلین سوئپ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا سے پاکستان ہاکی ٹیم براستہ کوالالمپور وطن واپس پہنچی ،ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ دورے سے ورلڈ ہاکی لیگ کی بھرپور تیاری ہوئی ہے ۔

ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ دورے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ، آئندہ بھی ایسی سیریز ہونی چاہیے۔
تازہ ترین