• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئیڈن، ڈرائیور نے ہجوم پر ٹرک چڑھا دیا، 5افراد ہلاک

Five Killed As Truck Drives Into Crowd In Sweden
سوئیڈن کے دار الحکومت اسٹاک ہوم میں ڈرائیور نے تیز رفتار ٹرک کو ہجوم پر چڑھادیا،جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہو گئے، واقعےکےدوران فائرنگ کی آوازبھی سنی گئی۔

عرب ٹی وی کے مطابق ٹرک کے ڈرائیور نے اسٹاک ہوم کے وسطی علاقے ڈونٹینگاٹن اسٹریٹ میں واقع شاپنگ سینٹر کے سامنے کھڑے ہجوم کو کچل ڈالا۔

سوییڈیش میڈیا کا کہنا ہے حادثے میں 5افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تاہم زخمیوں کی تعداد فی الحال بتا نہیں سکتے۔

حکام نے اس واقعے پر دہشت گردی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
تازہ ترین