• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مناکو، ہیرے جڑی چابی متعارف، قیمت ایک لاکھ یورو

Monaco Diamond Studded Key Launch Cost One Million Euro
یوں تو آپ نے نت نئی بیش قیمتی لگژری گاڑیاں دیکھی ہونگی تاہم اب لگژری گاڑی کے ساتھ ساتھ اس کی چابی بھی خاص ہو گی۔

جی ہاں مناکو میں جاری آٹو شو میں فراری گاڑی کی ایسی انوکھی اسماٹ کِی متعارف کروائی گئی ہے جس میں نہ صرف ہیرے جڑے ہیں بلکہ دنیا کے بہترین لیدر، ٹائی ٹینیئم ، وائٹ کاربناور ہینڈ کرافٹ روز گولڈسے تیار کی گئی ہے۔

گھڑی کی مانند ہاتھ میں باندھنے کی سہولت رکھنے والی یہ دلکش چابی سیاہ ہیروں سے سجی ہے جوامریکی کمپنی سینچورین کی تیار کردہ ہے ۔اس کِی یعنی چابی کی قیمت ایک لاکھ یورومتعین کی گئی ہے جو کسی شاندار کار کی قیمت خرید سے کم نہیں۔

تو جناب صرف گاڑی ہی نہیں گاڑی کی چابی کی قیمت بھی اب خواب سے کم معلو م نہیں ہوتی۔اس ویئر ایبل اسمارٹ کِی کو تیار کرنے والی کمپنی نے اس نوعیت کی مختلف رنگوں کی کل سات کیز تیار کی ہیں جس نے ایک بٹن دبانے پر آپ کی فراری جھٹ سے اَن لوک اور لوک ہو جائے گی۔
تازہ ترین