• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان الله احسان کو سخت سزا ملنی چاہیے، اسفندیار ولی

Ihsan Ullah Ihsan Should Be Severely Punishedasfandyar
سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفند یار ولی نے احسان اللہ احسان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پشاور میں پارٹی کے تھنک ٹینک کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اے این پی کے صدراسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ وہ پاناما کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کبھی وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جولوگ اخلاقی جواز کی باتیں کرتے ہیں تو کیا وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو اخلاقی نہیں سمجھتے جوعدالت عظمیٰ کا فیصلہ نہیں مانتے، وہ کل جےآئی ٹی کی رپورٹ مانیں گے کہ نہیں؟

ان کا کہناتھا کہ عجیب بات ہے ایک دن مٹھائیاں کھاتے اوراگلےدن استعفیٰ طلب کرتے ہیں،عمران خان 10ارب روپے کی پیشکش کی وضاحت کریں جواتنابڑاالزام لگارہے ہیں اس کی تفصیل بھی بتائیں۔

اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو سراہتے ہیں جس نے مشعال خان کیس پرازخودنوٹس لیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اصل ملزموں کاتعین کرکے سرعام پھانسی کی سزادی جائے۔

ضلع مردان کے ناظم حمایت اللہ مایار کے بارے میں سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ حمایت اللہ نے پارٹی سےمعافی مانگ لی ہے اورپارٹی پالیسی پر چلنے کاعہد کیا ہے۔
تازہ ترین