• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسکیم ،حج کی قرعہ اندازی آج ہو گی

Government Scheme Hajj Drawn Today
سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والوں کی قرعہ اندازی آج ہو گی جس میں ایک لاکھ سات ہزارپانچ سو چھبیس خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج کے 3 لاکھ 38 ہزار 682 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں جن میں سو سال سے زائد عمر کے ستائیس مرد و خواتین نے بھی درخواستیں جمع کروائی ہیں۔

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہونے کے بعدآج وزارت مذہبی امور میں قرعہ اندازی ہو گی۔

حج درخواستوں کی تفصیلات کے مطابق سو سال سے زائد عمر کے تیرہ مرد اور چودہ خواتین نے حج پر جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے درخواستیں جمع کروائی ہیں جبکہ نوے سے سو سال کے درمیان عمر کے چونسٹھ مرد اور اڑسٹھ خواتین نے بھی درخواستیں جمع کروائی ہیں۔
تازہ ترین