• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسماعیل ہنیہ ، خالد مشعل کی جگہ حماس کے نئے سربراہ منتخب

Ismail Haniyeh To Become Top Hamas Leader In Place Of Khalid Mashal
غزہ میں حماس تنظیم نے سینئر رہنما اسماعیل ہنیہ کو نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔ اسماعیل ہنیہ سے قبل اس عہدے پر خالد مشعل فائز تھے۔

چون سالہ اسماعیل ہنیہ کے حماس کی سربراہی سنبھالنے کے بعد توقع ہے کہ اس تنظیم کو عالمی سطح پر اپنی تنہائی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

فلسطینی گروپ حماس کی طرف سے رواں ماہ کی یکم تاریخ کو قطر کے دار الحکومت دوحا میں چھ صفحات پر مشتمل نیا منشور جاری کیا گیا تھا۔ اس تبدیل شدہ منشور میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے علاقے میں فلسطینی ریاست کے قیام کو ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق یہ ریاست ان تمام فلسطینی علاقوں پر مشتمل ہو گی جن پر اسرائیل نے 1967ء کی چھ روزہ جنگ کے دوران قبضہ کر لیا تھا۔ سن 2008 سے اب تک حماس اور اسرائیل کے مابین تین جنگیں ہو چکی ہیں۔
تازہ ترین