• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا:درخت لگانے کے منصوبے میں خوردبرد ہوئی،اپوزیشن

Kpk Embezzlement In Tree Growing Plan Oppostion
خیبر پختون خوا اسمبلی میں اپوزیشن نے ایک ارب درخت لگانے کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر خورد برد کے الزامات عائد کر دیے۔

خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹرمہرتاج روغانی کی صدارت میں ہوا۔

اپوزیشن رکن جعفرشاہ کے سوال پر بتایا گیا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت صوبے میں اب تک 85کروڑ 30لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں،جس پر 7 ارب 13 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

صوبائی وزیرشاہ فرمان نے سابق اے این پی حکومت پر جنگلات کاٹنے کا الزام لگایا تو اے این پی کے جعفرشاہ نے الزام لگایا کہ بلین ٹری منصوبے میں اربوں روپے خورد برد کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین