• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر سانحہ دہشتگردی کا ہولناک و قابل مذمت واقعہ ہے، تھریسامے

Manchester Tragedy Of Horrific And Deplorable Terrorist Incident Theresamay
برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے مانچسٹر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مانچسٹر دہشت گردی کا ہولناک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔

تھریسامے نے کہا کہ مانچسٹر ارینا واقعہ کی تمام تفصیلات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے، تاہم پولیس واقعے کو دہشت گردی کے واقعہ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ اظہار ہمدری بھی کیا ہے۔ذائع کہتے ہیں کہ مانچسٹر دھماکے کے بعد برطانوی کنزرویٹو پارٹی نے انتخابی مہم معطل کر دی ، جبکہ برطانیہ میں عام انتخابات 8 جون کو ہونگے ۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم کا یہ بیان مانچسٹر ایرینا میں ہونے والے سانحے کے بعد سامنے آیا ہے۔

مانچسٹر ایرینا پورے یورپ کا سب سے بڑاان ڈور ایرینا ہے، جس میں 21 ہزار تماشائیوں کی گنجائش موجود ہے۔دھماکے کے وقت 15 ہزار سے زائد افراد اس ان ڈور ایرینا میں موجود تھے ۔
تازہ ترین