• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے میزائل تجربات روکنے کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا

Iran Rejected Us Demand For Stop Missile Tests
ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی طرف سے میزائل تجربات روکنے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے تکنیکی طور پر جس وقت بھی میزائل تجربے کی ضرورت محسوس کی تو تجربہ کرنے میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کی جانب سے کیے گئے مطالبے کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے ایران سے کہا تھا کہ وہ میزائل تجربات روکے اور خطے میں دہشت گردی سیل ختم کرے۔

صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ اگر آج ہم میزائل پروگرام سے دست بردار ہوجاتے ہیں تو بعض لوگ بہت بڑی غلطی کریں گے۔ وہ خطے میں نئی کشیدگی کو ہوا دے سکتے ہیں۔
تازہ ترین