• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا : یورپی سیکورٹی و تعاون تنظیم کا اجلاس،مانچسٹر حملے پر اظہار افسوس

Vienna Organization For Security And Cooperation In Europes Meeting Regretted On Manchester Attack
ویانا میں یورپ کی سیکورٹی اور تعاون کی تنظیم کا دو روزہ اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے ۔اجلاس کے آغاز سے پہلے شہر مانچسٹر کے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔

ویانا میں ہونے والے او ایس سی ای کے اس دو روزہ اجلاس میں اس تنظیم کے پانچ سو سے زائد ماہرین نے سیکورٹی چیلنجوں اور تشدد و انتہاپسندی کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا۔

تشدد ،انتہاپسندی اور دہشت گردی پر منتج ہونے والی انتہاپسندی، یورپ کی سیکورٹی و تعاون کی تنظیم کے رکن ممالک کو درپیش خطرات میں شامل ہے اور یہی موضوع یورپ میں سیکورٹی و تعاون کی تنظیم کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔

ستاون ممالک یورپ میں سیکورٹی و تعاون کے ادارے کے رکن ہیں ۔ افغانستان ، آسٹریلیا ، جاپان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، الجزائر، مصر، اردن، مراکش، تیونس اور صیہونی حکومت اس تنظیم کے ساتھ تعاون میں شریک ہیں۔
تازہ ترین