• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Wajahat Atrey Buried In Lahore
تین ہزار سے زائد دھنوں کے خالق ، کئی لالی وڈ ایوارڈز حاصل کرنے والے 68سالہ وجاہت عطرے کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا۔

لا جواب دھنوں کے خالق اور لالی وڈ میوزک انڈسٹری میں اپنا ایک الگ مقام رکھنے والاے وجاہت عطرے، اپنے پرستاروں کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر سفر آخرت پر روانہ ہو گئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے نزدیک ادا کی گئی، فلمی حلقوں نے وجاہت عطرے کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان قراردیا ہے۔

وجاہت عطرے فالج اور عارضہ قلب کےباعث کئی دنوں سے جناح اسپتال میں زیر علاج تھے، مرحوم نے سوگواروں میں تین بیٹے اورایک بیٹی چھوڑ ی ہے۔
تازہ ترین